Wednesday , September 20 2017
Home / Top Stories / ایف بی آئی کے نئے ڈائرکٹر کا عنقریب اعلان :ٹرمپ

ایف بی آئی کے نئے ڈائرکٹر کا عنقریب اعلان :ٹرمپ

واشنگٹن ۔ 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا کہنا ہیکہ اب وہ ایف بی آئی کے ڈائرکٹر کے طور پر کسی مناسب شخصیت کے انتخاب کے بہت قریب پہنچ گئے ہیں۔ ٹرمپ نے نئے نام کے اعلان کیلئے جمعرات کا دن مقرر کیا ہے۔ انکا کہنا ہیکہ نئے نام کا اعلان کسی بھی وقت کیا جاسکتا ہے کیونکہ جمعہ کووہ اپنے پہلے بیرونی سرکاری چار ملکی دورہ پر روانہ ہورہے ہیں۔ مشرق وسطیٰ اور یوروپ کے دورہ کے دوران ٹرمپ کم از کم ایک ہفتہ امریکہ میں موجود نہیں ہونگے۔ وائیٹ ہاؤس کے اوول آفس میں صدر کولمبیا جوان میوئیل سانٹوز کیساتھ ٹرمپ کچھ دیر کیلئے جلوہ افروز ہوئے تھے اور وہیں انہوں نے کہا تھاکہ ایف بی آئی ڈائرکٹر کا انتخاب بہت جلد عمل میں آئیگا۔ ہم اسکے قریب پہنچ چکے ہیں اور کسی بھی وقت اعلان کیا جاسکتا ہے۔ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ مخلوعہ عہدہ کیلئے سابق سینیٹر جولائبرمین انکے پسندیدہ امیدوار ہیں۔ جاریہ ہفتہ ٹرمپ نے وائیٹ ہاؤس میں چار امیدواروں کا انٹرویو لیا تھا جن میں لائبرمین بھی شامل ہیں جو کنکٹی کٹ کا سابق سینیٹر ہیں۔ وہ جب ٹرمپ سے ملاقات کرکے باہر آئے تو بڑے مسرور نظر آرہے تھے اور یہ بھی کہا تھاکہ ٹرمپ سے ملاقات بہت اچھی رہی۔ ٹرمپ نے انکے علاوہ اوکلاہوما کے سابق گورنر فرینک کیٹنگ، ایف بی آئی کے سابق اعلیٰ سطحی عہدیدار رچرڈ میک فیلی اور ایف بی آئی کے عبوری ڈائرکٹر اینڈریو میک کیب سے بھی ملاقات کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT