Monday , August 21 2017
Home / ہندوستان / ایف سی آئی گودام میں دھماکہ سے ایک شخص زخمی

ایف سی آئی گودام میں دھماکہ سے ایک شخص زخمی

کولکتہ ۔ 15 ۔ ستمبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : شہر کولکتہ کے شمالی علاقہ میں کوس پور پولیس اسٹیشن کے تحت فوڈ کارپوریشن آف انڈیا کے ایک خالی گودام میں کچہرے کی صفائی کے دوران ایک خام بم پھٹ پڑنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا ۔ پولیس نے بتایا کہ زخمی شخص کو سرکاری ایس ایس کے ایم ہاسپٹل میں شریک کروادیا گیا ہے ۔ یہ دھماکہ اس وقت پیش آیا جب ورکرس کا ایک گروپ گودام میں صاف صفائی میں مصروف تھا ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوع پہنچ کر گودام میں چپہ چپہ کی تلاشی لی

TOPPOPULARRECENT