Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / ایف ٹی اے پی سی سی آئی سالانہ ایوارڈس ، درخواستیں مطلوب

ایف ٹی اے پی سی سی آئی سالانہ ایوارڈس ، درخواستیں مطلوب

حیدرآباد ۔ 10 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : فیڈریشن آف تلنگانہ اینڈ اے پی چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے سال برائے 2014-15 ایکسیلنس سالانہ ایوارڈس کے لیے درخواستیں طلب کیں ۔ درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ 15 جولائی 2016 ہے ۔ انیل ریڈی و دیگر نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ آٹھ زمروں کے تحت جملہ 21 ایوارڈس دئیے جائیں گے ۔ بتایا گیا کہ مائیکرو ، اسمال اوسط اور بڑے درجہ کے انٹر پرائزرس ، خواتین سائنسداں ، انٹر پرینورس ، جسمانی طور پر معذور افراد سے ایوارڈس کے لیے نامزدگیاں طلب کی جارہی ہے ۔ ایوارڈس کی تفصیلات فیڈریشن آفس سے حاصل کی جاسکتی ہیں یا ویب سائٹ fapcci.in سے ڈاؤن لوڈ کئے جاسکتے ہیں ۔ دلچسپی رکھنے والے افراد کلکرنی سے فون 8008579625 ۔ 9848286640 پر بھی ربط کرسکتے ہیں ۔ انیل ریڈی نے بتایا کہ یہ ایوارڈس صنعت ، انوویشن آر اینڈ ڈی ٹکنالوجی ، انفارمیشن ٹکنالوجی، سیاحت کا فروغ ، سماجی بہبود ، کسی چیمبر یا اسوسی ایشن کی انفرادی کامیابی کے لیے دئیے جائیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ گذشتہ سال تمام ایوارڈ یافتگان کے ساتھ ایک کافی ٹیبل بک کو فیڈریشن نے سامنے لایا تھا اس طرح اس سال بھی تمام ایوارڈ یافتگان کی خصوصیات اور تصاویر کے ساتھ کافی ٹیبل بک کو سامنے لایا جائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ جاریہ سال پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے جرنلسٹوں کے اعزاز میں ایوارڈ دئیے جانے پر غور کیا جارہا ہے ۔ وی ایس راجو نے بتایا کہ دو سو پچاس تا تین سو درخواستیں موصول ہونے کی توقع ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ہر ایوارڈ ٹرافی اور توصیف نامہ پر مشتمل ہوگا ۔۔

TOPPOPULARRECENT