Tuesday , September 26 2017
Home / ہندوستان / ایف ٹی اے پی سی سی آئی کی کل صدی تقاریب، صدر جمہوریہ کی شرکت

ایف ٹی اے پی سی سی آئی کی کل صدی تقاریب، صدر جمہوریہ کی شرکت

حیدرآباد /21 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) انڈسٹری ٹریڈ اور کامرس کی نمائندگی کرنے والی تنظیم ایف ٹی اے پی سی سی آئی کے زیر اہتمام 23 ڈسمبر کو ایچ آئی سی سی میں منعقد شدنی ایف ٹی اے پی سی سی آئی کی سنچری تقریب میں صدر جمہوریہ ہند جناب پرنب مکرجی شرکت کریں گے ۔ دیگر مہمانوں میں گورنر ای ایس ایل نرسمہن اور دیگر اہم شخصیت بھی شامل رہیں گے ۔ یہ بات مسٹر رویندر مودی صدر ، انیل ریڈی وینم سابق صدر ، جی سرینواس سینئیر وائس پریسیڈنٹ ، ارون ہوروکا وائس پریسیڈنٹ ایف ٹی اے پی سی سی آئی نے ایک پریس کانفرنس میں بتائی ۔ انہوں نے اس موقع پر بتایا کہ سال 1917 میں بزنس مین راجہ پرمانداس دیوان بہادر گوپال اور پرموس جی نے پیشہ وارانہ تجارت سے متعلق ایک ادارہ بنام حیدرآباد دکن چیمبر آف کامرس قائم کیا تھا جس کا مقصد تجارت کے فروغ کے مواقع سے متعلق منصوبہ بندی کرتا تھا ۔جس کے بعد تاحال یہ صنعت کاروں کیلئے پرکشش اور گرانقدر ثابت ہوا ۔ سال 1930 کے دہے میں وزیر سلطان اٹوباکو لمیٹیڈ نظام شوگر فیاکٹری اور انڈین ہوجی پائپ کمپنی نیشنل فوڈ ، سرپور پیپر ملز ، حیدرآباد پارٹیز اور دیگر کئی صنعتوں کا قیام عمل میں لایا گیا تھا ۔ ادارہ کی سالانہ تقریب کے تحت منعقد شدنی تقریب میں صدر جمہوریہ پرنب مکرجی کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ صنعت ، انڈسٹری ، کیپٹنس پالیسی ساز ، بیورو کریسی اور حکومت کے عہدیداروں کے بشمول ہزار سے زائد ڈیلیگیٹس اس تقریب میں شرکت کریں گے ۔ یہ تقریب ہائی ٹیک سٹی میں منعقد

TOPPOPULARRECENT