Sunday , August 20 2017
Home / ہندوستان / ایف ڈی آئی اصولوں میں نرمی سے سرمایہ کاری کی توقع

ایف ڈی آئی اصولوں میں نرمی سے سرمایہ کاری کی توقع

نئی دہلی 12 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بیرونی راست سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کے قواعد میں نرمی لانے اور فراخدلانہ بنانے کے بعد کئی شعبوں میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔ حکومت نے حال ہی میں 15 شعبوں میں ایف ڈی آئی کے قواعد میں نرمی لائی ہے۔ اندرون ملک مجموعی پیداوار میں بھی طویل مدت تک اضافہ کی توقع کی جاسکتی ہے۔ ان اصلاحات کے مثبت اثرات یہ ہوں گے ہندوستان کے لئے اہم مالیاتی شعبہ میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔ سرمایہ کاری پر تجزیہ کرنے والی ایک ایجنسی نے پیش قیاسی کی ہے کہ ایف ڈی آئی اصلاحات کے بعد ہندوستان کی مجموعی پیداوار جو اس سال 7.5 فیصد ہے اور 2016 ء میں 8 فیصد تک پہونچ جائے گی۔ ملک کی برقی تقسیم کرنے والی کمپنیوں کے لئے بھی مالیہ فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔ ایف ڈی آئی کے اصولوں میں 11 نومبر کو بڑے پیمانے پر تبدیلیاں لائی گئی ہیں جس میں بیرونی سرمایہ کاری فروغ بورڈ نے ایف ڈی آئی کے لئے مقررہ حد میں 3 ہزار سے بڑھاکر 5 ہزار کروڑ روپئے کردیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT