Thursday , March 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ’’ایلپو‘‘ پر بمباری روکی جائے ،انسانیت کی آواز

’’ایلپو‘‘ پر بمباری روکی جائے ،انسانیت کی آواز

بیدر میں ایس آئی او کاخاموش احتجاج ، کارروائی کرنے اقوام متحدہ سے مطالبہ
بیدر20دسمبر( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)رہائشیوں کے حق میں خاموش مظاہرہ کیا۔ ایس آئی او کے طلبہ جو پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے اس پر لکھاہواتھاکہ انسانیت کی آواز، Aleppoکو بچایاجائے ۔ Aleppoکے لئے دعا کی جائے۔ اپنے منہ پر لال رنگ کی پٹیاں باندھے ہوئے تھے ۔ شاہ گنج ، امبیڈکر سرکل، نئی کمان، چوبارہ اورگاوان چوک پر یہ خاموش مظاہر ہ کیاگیا۔ جس کی قیادت جناب محمدرفیق صدر حلقہ ایس آئی او سال برائے 2018-19نے کی ۔ اس موقع پر محمدرفیق نے اخبارنویسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایس آئی او کاآج کامظاہرہ مطالبہ کرتاہے کہ ہم اپنے دل میں انسانیت کے درد کو محسوس کریں اور Aleppoکے لئے دعا کریں۔ Aleppoپر حملہ میں 40ہزار لوگ مارے گئے۔ جن میں 60%سیویلین ہیںَ ، بموں سے کئے گئے حملے میں مارے گئے بچوں کی تعداد7000ہے۔ شام کی حکومت ، فری میسن آؔرمی ، النشرح ، یاپھرISILجس کسی نے بمباری کی ہے وہ بمباری میٹرنٹی اسپتال ، اور اسکولوں پر ہوئی ہے۔ جب 8سالہ بچی سے پوچھا گیاکہ تمہارا قصور کیاہے ۔ وہ جواب دیتی ہے۔ ’’میراقصور یہ ہے کہ میں آزادی چاہتی ہوں‘‘۔ ملک شام میں عام شہریوں پر ہونے والے اس حملے میں الگ الگ گروپ شامل ہیں ۔ روس، شام کی حکومت ، اور ایران نے اس حملے کوسپورٹ کیاہے۔جناب محمدرفیق نے کہاکہ ہم لوگ شام کے معاملے میں پچھلے 4سال سے خا موش ہیں۔ جبکہ ہمیں ملکی سطح پر، شہری سطح پر اور اپنی اپنی سطح پر اس ظلم کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کی ضرورت ہے۔ مسلمان ہونے کے ناطے ہماری ذمہ داری دوہری ہوجاتی ہے۔ موصوف نے بتایا کہ Aleppoشہر 4ہزار سال پرانا شہر ہے جو 4سال میں پوری طرح نیست ونابود کردیاگیاہے۔ اقوام متحدہ (یواین) کو چاہیے کہ وہ اپنے ریزولیشن پھر سے بنائے اور سختی کے ساتھ قصوروار ممالک کے خلاف کارروائی کرے۔ جناب حافظ عتیق اللہ صدر ایس آئی او بید ر، محمد ابوالبیان ، محمدجنید الدین، عبدالرزاق، محمدصلاح الدین فرحان، محمدگوہر، عبدالکریم، عبدالحکیم، محمد آصف اور محمدسیف وغیرہ اس مظاہر ہ میں شریک رہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT