Friday , March 31 2017
Home / کھیل کی خبریں / ایلگر کی سنچری سے جنوبی افریقہ کا مستحکم موقف

ایلگر کی سنچری سے جنوبی افریقہ کا مستحکم موقف

ویلنگٹن۔8 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ٹیم سے مسلسل باہر کئے جانے سے پریشان ڈین ایلگر نے ناٹ آؤٹ 128 کی بہترین سنچری سے اپنی موجودگی ثابت کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹسٹ کے پہلے دن یہاں آج جنوبی افریقہ کو چار وکٹ پر 229 کے قابل دفاع اسکور تک پہنچا دیا۔جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور دن کے کھیل کے اختتام تک اس نے پہلی اننگز میں90  اوورس میں چار وکٹ کے نقصان پر229  رنز بنا لئے ہیں اور اس کے اب چھ وکٹ محفوظ ھیں۔ ایلگر اپنی ساتویں سنچری مکمل کرنے کے بعد 128 کے اسکور پر ناٹ آؤٹ ہیں اور ان کے ساتھ تیمبا باووما 38 رن بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔جنوبی افریقہ کی شروعات اچھی نہیں رہی اور اس نے اپنے تین اہم وکٹ مح22  رنز پر گنوا دیے ۔اوپنر باز اسٹیفن کک 29 گیندوں میں تین ہی رن بنا سکے تھے کہ ٹرینٹ بولٹ نے انہیں ایل بی ڈبلیو کرکے نیوزی لینڈ کو پہلا وکٹ دلا یا۔ اس کے بعد محض 20 کے اسکور پر مہمان ٹیم کے اسٹار بیٹسمین ہاشم آملہ صرف ایک رن ہی بنا سکے کہ نیل ویگنر نے انہیں بولڈ کر دیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT