Monday , August 21 2017
Home / پاکستان / ایل او سی جنگ بندی کی خلاف ورزی پر ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کی طلبی

ایل او سی جنگ بندی کی خلاف ورزی پر ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کی طلبی

اسلام آباد ۔ یکم ؍ جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے آج ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرکے ایل او سی پر ہندوستان کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کئے جانے کی شدید مذمت کی۔ اس فائرنگ میں دو شہری ہلاک اور دیگر 5 زخمی ہوئے ہیں۔ دفترخارجہ نے کہا کہ ہندوستان نے سرحد پر بلااشتعال فائرنگ کی ہے۔ ڈائرکٹر جنرل ساوتھ ایشیا اور سارک ڈاکٹر محمد فیصل نے ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کیا۔

TOPPOPULARRECENT