Tuesday , August 22 2017
Home / دنیا / ایل او سی پر پاکستانی افواج کی فائرنگ

ایل او سی پر پاکستانی افواج کی فائرنگ

جموں 19 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی افواج نے آج ایک بار پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری علاقوں میں فائرنگ کی۔ لائن آف کنٹرول کے قریب واقع فوجی چوکیوں پر بھی فائرنگ کی گئی جس کے بعد ہندوستانی افواج کو بھی جوابی کارروائی کرنی پڑی۔ یاد رہے کہ 2003 ء سے اب تک پاکستانی افواج کی جانب سے ایک دو نہیں بلکہ ماہ اگسٹ میں 47 بار جنگ بندی معاہدہ کی خلاف ورزی کی جاچکی ہے جبکہ جاریہ سال جنوری سے حساب لگایا جائے تو جنگ بندی معاہدہ کی خلاف ورزی مجموعی طور پر 240 بار کی جاچکی ہے۔ دریں اثناء ایک دفاعی ترجمان نے بتایا کہ پاکستانی افواج نے بالا کوٹ میں ایل او سی کے قریب واقع چوکیوں اور ساتھ ہی ساتھ پونچھ میں واقع چوکیوں پر بھی فائرنگ کی جبکہ بالا کوٹ سیکٹر میں پاکستانی افواج نے فائرنگ کا سلسلہ رات 10 بجے روک دیا اور پونچھ میں اس کا سلسلہ رات 11.30 بجے روک دیا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ ہندوستانی افواج نے بھی جوابی فائرنگ کی۔

TOPPOPULARRECENT