Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / ایل او سی پر پاکستان کی فائرنگ تیسرے روز بھی جاری

ایل او سی پر پاکستان کی فائرنگ تیسرے روز بھی جاری

جموں ، 19جولائی (سیاست ڈاٹ کام) جموں وکشمیر کے پونچھ اور راجوری اضلاع میں لائن آف کنٹرول پر سرحد پار سے گولہ باری کا سلسلہ بدھ کو مسلسل دوسرے روز بھی جاری رہا۔ گولہ باری میں ایک شہری کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔ وزارت دفاع کے ترجما ن نے بتایا ‘پاکستانی فوجیوں نے بدھ کی صبح آٹھ بجکر 45 منٹ پر پونچھ کے بمبر گلی سیکٹر میں ایل او سی پر ہلکی ، خودکار اور مارٹروں سے شدید گولہ باری کا آغاز کیا’۔ انہوں نے بتایا کہ فوجی جوان سرحد پار سے ہونے والی فائرنگ کا موثر اور منہ توڑ جواب دے رہے ہیں۔دریں اثنا سرکاری ذرائع کے مطابق پاکستانی فوجیوں نے پونچھ کے سوجیاں سیکٹر میں بھی جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے ۔ ایک رپورٹ کے مطابق مینڈھر کے بالاکوٹ سیکٹر میں سرحد پار سے ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں احمد راجا نامی ایک عام شہری زخمی ہوگیا ہے ۔ ایل او سی پر پاکستانی فائرنگ کے نتیجے میں گذشتہ چار دنوں کے دوران دو فوجی اہلکاروں سمیت تین افراد ہلاک جبکہ 6 دیگر زخمی ہوگئے ۔ نوشہرہ سیکٹر میں ضلع مجسٹریٹ راجوری کے احکامات پر تمام اسکول بند رکھے گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT