Wednesday , August 23 2017
Home / ہندوستان / ایل او سی پر چوکس رہنے فوجی سربراہ کی ہدایت

ایل او سی پر چوکس رہنے فوجی سربراہ کی ہدایت

جموں 15 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام )  فوجی سربراہ جنرل دلبیر سنگھ سوہاگ نے آج جموںو کشمیر میں لائین آف کنٹرول پر سکیوریٹی صورتحال کا جائزہ لیا اور فوج سے کہا کہ وہ کسی بھی مخالفانہ سرگرمی کے خلاف چوکس رہیں۔ واضح رہے کہ سرحد پر ہند ۔ پاک کے مابین کشیدگی چل رہی ہے ۔ ایک سینئر فوجی عہدیدار نے کہا کہ فوجی سربراہ جنرل دلبیر سنگھ نے ہیڈکوارٹرس کے شمالی کمان کا اودھمپور میں دورہ کیا ۔ یہ دورہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جبکہ پاکستان نے کہا کہ ہندوستان کی فوج نے شلباری کے ذریعہ اس کے سات سپاہیوں کو ہلاک کردیا ہے ۔ جنرل سوہاگ نے فوج پر کہا کہ وہ دشمن کی کسی بھی سرگرمی اور عزائم کے خلاف سخت چوکسیں برتیں اور اپنی روش میں جارحانہ تیور برقرار رکھیں۔ فوجی سربراہ نے فارمیشن کمانڈرس کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے لائین آف کنٹرول کی صورتحال کا جائزہ لیا ۔ اس کے علاوہ انہوں نے کمان تھیٹر میں داخلی سلامتی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔ فوجی سربراہ نے لائین آف کنٹرول پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے خلاف فوجی جوانوں کی کارروائیوں کی ستائش کی اور کہا کہ وہ پوری بہادری کے ساتھ صورتحال سے نمٹ رہے ہیں۔ ہندوستان کی جانب سے 29 ستمبر کو کئے گئے سرجیکل حملوں کے بعد سے لائین آف کنٹرول پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں میں اضافہ ہوگیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT