Thursday , August 17 2017
Home / پاکستان / ایل او سی پر ہندوستان کی جارحیت پر پاکستانی سینٹ پیانل کا اظہارمذمت

ایل او سی پر ہندوستان کی جارحیت پر پاکستانی سینٹ پیانل کا اظہارمذمت

اسلام آباد ۔ 11 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے سینٹ میں ڈیفنس کمیٹی نے کشمیر کے خط قبضہ پر ہندوستان کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کی مذمتی قرارداد منظور کی ہے۔ سینٹ پیانل کا کہنا ہیکہ ہندوستان کی یہ کارروائی جارحانہ اور بہیمانہ ہے۔ اس سے پاکستان میں عدم استحکام کی صورتحال پیدا کرنا ہے۔ اس قرارداد میں عالمی برادری سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ لائن آف کنٹرول پر ہندوستان کی جارحیت کا نوٹ لیتے ہوئے اس کے خلاف کارروائی کرے۔ ڈیفنس کمیٹی کی جانب سے منظورہ متفقہ قرارداد میں سنیٹر مشہد حسین نے کہا کہ عالمی برادری کو ہندوستانی جارحیت کا نوٹ لینا ہوگا۔ پاکستان کی ڈیفنس کمیٹی کا احساس ہیکہ جنوبی ایشیاء میں امن سلامتی اور استحکام کو اسی وقت یقینی بنایا جاسکتا ہے جب ہندوستان اقوام متحدہ کے اصولوں کی پابندی کرے ۔

TOPPOPULARRECENT