Sunday , May 28 2017
Home / جرائم و حادثات / ایل ای ڈی ٹی وی کا دن دھاڑے سرقہ

ایل ای ڈی ٹی وی کا دن دھاڑے سرقہ

حیدرآباد /18 جنوری ( سیاست نیوز ) راجندر نگر کے علاقہ میں آٹو سے ٹی وی کے سرقہ کی سنگین واردات پیش آئی ۔ نامعلوم سارقوں نے سڑک کنارے موجودہ آٹو سے بڑے ایل ای ڈی ٹی وی کا دن دہاڑے سرقہ کرلیا ۔ اس سرقہ کی واردات سے پریشان سید قائم حسین نے راجندر نگر پولیس میں شکایت درج کروائی ۔ پولیس نے اس خصوص میں مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 23 سالہ قائم جو رنگیلی کھڑکی یاقوت پورہ علاقہ کا ساکن ہے اپنے آٹو میں ٹیلی ویژن منتقل کر رہا تھا ۔ پلر نمبر 120 کے قریب آٹو کو سڑک کے کنارے روک کر یہ لوگ فاسٹ فوڈ سنٹر گئے تھے اور واپس آنے تک ان کے آٹو سے ایل ای ڈی غائب تھا ۔ آس پاس دریافت کرنے پر بتایا گیا ہے موٹر سائیکل سوار افراد آٹو سے کچھ سامان لیکر گئے ۔ذرائع کے مطابق سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعہ پولیس نے موٹر سائیکل کے ذریعہ سرقہ کا پتہ چلالیا ہے اور نامعلوم سارقوں کی تلاش جاری ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT