Thursday , August 24 2017
Home / Top Stories / ایل بی اسٹڈیم میں بتکماں تہوار ، گینس بک میں شامل

ایل بی اسٹڈیم میں بتکماں تہوار ، گینس بک میں شامل

بارش کے باوجود ہزاروں خواتین کی شرکت ، وزیر داخلہ ، مئیر اور دوسروں کا خطاب

حیدرآباد ۔ 8 ۔ اکٹوبر : ( این ایس ایس): تلنگانہ میں خوبصورت رنگ برنگے پھولوں کے تہوار نے آج ایک عالمی ریکارڈ قائم کیا ۔ جب لال بہادر اسٹیڈیم میں آج بڑے پیمانے پر منعقدہ سرکاری تقریب میں 9,292 خواتین نے ایک منفرد پروگرام میں بتکماں کے خصوصی ترانوں کی نغمہ سرائی کی جس کے ساتھ ہی یہ تقریب اپنے منفرد انعقاد کے اعتبار سے گینس بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنی جگہ بنالی ۔ اس طرح لالہ و گل کے ساتھ خواتین اور لڑکیوں کے رقص کے اس تہوار کی تقریب نے ماضی میں قائم شدہ اونم تہوار کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ۔ کیرالا میں منعقدہ اونم تہوار میں 5,211 خواتین نے حصہ لیا تھا ۔ تلنگانہ کی ہزاروں خواتین اور لڑکیوں نے آج موسلا دھار بارش کی پرواہ کیے بغیر ایل بی اسٹڈیم پہونچیں اور خوبصورتی کے ساتھ سجائے ہوئے 20 فٹ بلند بتکماں کے اطراف گھومتے ہوئے رقص کیا ۔ جی ایچ ایم سی سی کے مئیر بنتو رام موہن نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے گینس بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بتکماں کی شمولیت پر خوشی کا اظہار کیا ۔ وزیر داخلہ این نرسمہا ریڈی نے بھی اس ریکارڈ پر خواتین کو مبارکباد دی جنہوں نے بارش کی پرواہ کیے بغیر پورے جوش و خروش کے ساتھ اس تقریب میں حصہ لیا ۔ نرسمہا ریڈی نے کہا کہ اس تقریب کے بڑے پیمانے پر انعقاد کا کریڈٹ نظام آباد کی ٹی آر ایس رکن پارلیمنٹ کلواکنٹلہ کویتا کو جاتا ہے ۔ انہوں نے اس پروگرام کو غیر معمولی کامیابی سے ہمکنار کرنے پر سرکاری عہدیداروں کی ستائش بھی کی ۔ قانون ساز کونسل کے صدر نشین سوامی گوڑ نے کہا کہ تلنگانہ واحد ریاست ہے جہاں پھولوں کی پوجا کی جاتی ہے ۔ اس پروگرام کی کامیابی پر انہوں نے مئیر اور خواتین کو مبارکباد دی ۔چیف منسٹر کے چندر شیکھر رائو نے بڑے پیمانے پر بتکماں تہوار کے سرکاری سطح پر انعقاد کا اعلان کرتے ہوئے 26 کروڑ روپئے جاری کیا تھا اور ان کی دختر کے کویتا نے اس پروگرام کی نہ صرف ساری ریاست میں بلکہ بین الاقوامی سطح پر کامیابی کی مساعی کی تھی۔ کے کویتا نے بتکماں تہوار کے ضمن میں متحدہ عرب امارات، امریکہ، آسٹریلیا اور دیگر ممالک کا دورہ کرتے ہوئے تلنگانہ خواتین کے ساتھ بتکماں تہوار میں حصہ لیا۔

TOPPOPULARRECENT