Monday , March 27 2017
Home / شہر کی خبریں / ایل بی اسٹیڈیم پر کل کرسمس ڈنر،ٹریفک تحدیدات

ایل بی اسٹیڈیم پر کل کرسمس ڈنر،ٹریفک تحدیدات

حیدرآباد۔ 19ڈسمبر (این ایس ایس) سٹی پولیس کمشنر ایم مہیندر ریڈی نے اعلان کیا کہ 20 ڈسمبر کو شام 5 تا 9 بجے شب ایل بی اسٹیڈیم پر چیف منسٹر کی جانب سے اہتمام کئے جارہے ’’کرسمس ڈنر‘‘ کے سلسلے میں ٹریفک کی آمدورفت کو آسان بنانے اور ٹریفک ہجوم کے مسائل کے تدارک کے لئے ٹریفک تحدیدات عائد کی جائیں گی جو حسب ذیل ہیں: اے آر پٹرول پمپ جنکشن پر ٹریفک کو مجسمہ بی جے آر کی طرف جانے کی اجازت نہیں ہوگی اور انہیں نامپلی (کے ایل کے بلڈنگ سے) یا رویندر بھارتی کی طرف موڑ دیا جائے گا۔ اسی طرح عابڈس اور گن فاؤنڈری کی طرف سے آنے والی ٹریفک کو مجسمہ بی جے آر اور بشیر باغ جنکشن کی طرف جانے کی اجازت نہیں ہوگی اور انہیں گن فاؤنڈری چیاپل روڈ کی طرف موڑ دیا جائے گا۔ بشیرباغ جنکشن سے عابڈس، جی پی او کی طرف جانے والی ٹریفک کو بشیر باغ جنکشن سے حیدر گوڑہ اور کنگ کوٹھی روڈ کی طرف موڑ دیا جائے گا۔ اولڈ ایم ایل اے کوارٹرس سے بشیرباغ کی طرف آنے والی ٹریفک کو اولڈ ایم ایل اے کوارٹرس سے حمایت نگر وائی جنکشن کی طرف موڑ دیا جائے گا۔ کنگ کوٹھی سے براہ بھارتیہ ودیا بھون، بشیر باغ آنے والی ٹریفک کو کنگ کوٹھی چوراہا سے تاج محل اور ایڈن گارڈن کی طرف موڑ دیا جائے گا۔ لبرٹی سے بشیر باغ جنکشن کی طرف آنے والی ٹریفک کو لبرٹی جنکشن پر حمایت نگر کی طرف موڑ دیا جائے گا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT