Sunday , October 22 2017
Home / جرائم و حادثات / ایل بی نگر میں ایک شخص کا بے رحمانہ قتل

ایل بی نگر میں ایک شخص کا بے رحمانہ قتل

حیدرآباد 24 جولائی (سیاست نیوز) ایل بی نگر کے علاقہ میں نا معلوم افراد نے ایک شخص کا بے رحمانہ انداز میں قتل کردیا ۔ قتل کا انکشاف اس وقت ہوا جب اس کی بیوی اپنے بچوں کے ہمراہ مائیکے سے واپس ہوئی ۔ پولیس کے مطابق مقتول شخص 35 سالہ وینکٹیش کی بیوی جھگڑے کے بعد اپنے مائیکے چلی گئی تھی ۔ وہ واپس پہونچی تو اپنے مکان کا دروازہ اندر سے بند تھا اور اس نے آواز لگائی تاہم کوئی رد عمل ظاہر نہ ہونے پر اس نے دوسرے طریقہ سے مکان میں داخل ہوکر دیکھا تو اس کا شوہر بستر پر پایا گیا اور اس کے سر پر گہرے زخم  تھے ۔ پولیس نے فوری مقام واردات پہونچ کر جائزہ لیا اور بتایا کہ وینکٹیش کے سر پر وزنی پتھر ڈال کر اس کا قتل کردیا گیا جو پیشہ سے میستری تھا ۔ اس کی بیوی 10 جولائی کے دن جھگڑے کے بعد اپنے مائیکے چلی گئی تھی ۔ پولیس ایل بی نگر مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT