Wednesday , September 20 2017
Home / جرائم و حادثات / ایل بی نگر میں پھانسی کے ذریعہ خودکشی

ایل بی نگر میں پھانسی کے ذریعہ خودکشی

حیدرآباد۔ 4 جون (سیاست نیوز) ایل بی نگر حدود میں ایک شخص کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا جہاں 24 سالہ پون کمار نے مشتبہ طور پر پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ بتایا جاتا ہیکہ پون نے جو پیشہ سے ڈرائیور تھا، اس نے اپنے ساتھی ارجن کو قرض دیدیا تھا اور قرض دار پون پر دباؤ ڈال رہے تھے کہ وہ قرض کی رقم واپس دلائے۔ اس دوران 31 مئی کو پون پر ارجن اور اس کے ساتھی سریش نے حملہ کیا تھا اس بات کی شکایت 2 جون کو کروائی گئی تھی۔ پولیس ذرائع کے مطابق 3جون کو پون، ارجن اور سریش نے مئے نوشی کی اور صبح پون پھانسی پر لٹکا ہوا پایا گیا۔ پولیس ایل بی نگر نے پون کی موت پر مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT