Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / ایل پی جی باٹلنگ پلانٹ میں آتشزدگی ، ایک شخص زخمی

ایل پی جی باٹلنگ پلانٹ میں آتشزدگی ، ایک شخص زخمی

 

حیدرآباد۔ 14 ستمبر (سیاست نیوز) چیرلہ پلی میں واقع ایل پی جی باٹلنگ پلانٹ میں آج مہیب آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔ گودام میں یکے بعد دیگرے سلنڈرس وقفہ وقفہ سے پھٹ رہے تھے جس کی وجہ سے علاقہ میں دہشت پھیل گئی۔ پولیس نے چیرلہ پلی جانے والے تمام راستوں کو احتیاطی طور پر بند کردیا تھا۔ 10 فائرٹنڈرس نے کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔ اس گودام میں تقریباً 500 گیاس سلنڈرس تھے اور 40 سلنڈرس آتشزدگی کی زد میں آئے۔ فائر ڈپارٹمنٹ کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ری فلنگ کے دوران آگ لگ گئی جس کی وجہ سے سلنڈرس دھماکے سے پھٹ پڑے ۔ انہوں نے کہا کہ آگ پر مکمل قابو پالیا گیا ہے اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کمشنر رچہ کنڈہ مہیش ایم بھاگوت نے بتایا کہ8:30 بجے شب یہ واقعہ پیش آیا اور تین فائر ٹنڈرس نے آگ پر قابو پایا۔ مقامی عوام کو محفوظ مقام منتقل کیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT