Monday , September 25 2017
Home / ہندوستان / ایل پی جی صارفین خدمات کو بہتر بنانے کیلئے تجاویز کی طلبی

ایل پی جی صارفین خدمات کو بہتر بنانے کیلئے تجاویز کی طلبی

نئی دہلی،9جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) وزارت پٹرولیم اور قدرتی گیس نے آن لائن انشیٹو( پہل) شروع کی ہے تاکہ ملک بھر میں ایل پی جی صارفین سے تجاویز حاصل کی جاسکے جس کی بناء پر مستعداور دوستانہ خدمات فراہم کی جائے گی ۔ ایک سرکاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہیکہ 2آن لائن مشاورتی فورم صارفین دوست خدمات اور ایل پی جی کے دائرہ کار میں توسیع کیلئے شروع کئے گئے جو کہ ویب سائیٹ mygov.in and mylpg.in پر دستیاب ہیں ‘ چونکہ 2016ء کو ایل پی جی صارفین کے سال کے طور منایا جارہا ہے جس کے پیش نظر یہ قدم اٹھایا گیا ہے ۔ ایل پی جی صارفین اور شہریوں سے گذارش کی گئی ہیکہ اپنی تجاویز اور تبصرے آن لائن روانہ کریں ۔

TOPPOPULARRECENT