Wednesday , September 20 2017
Home / Top Stories / ایل کے اڈوانی کو مقدمہ میں پھنسانے کا وزیراعظم نریندر مودی پر صدر آر جے ڈی لالو پرساد کا الزام

ایل کے اڈوانی کو مقدمہ میں پھنسانے کا وزیراعظم نریندر مودی پر صدر آر جے ڈی لالو پرساد کا الزام

پٹنہ۔ 19 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) راشٹریہ جنتا دل کے صدر لالو پرساد یادو نے آج الزام عائد کیا کہ سپریم کورٹ نے اعلیٰ سطحی بی جے پی قائدین پر بابری مسجد کی شہادت کے سلسلے میں سازش کا مقدمہ چلانے اجازت دے دی ہے۔ یہ وزیراعظم کی ایل کے اڈوانی کا نام صدارتی دوڑ سے حذف کرنے کی منصوبہ بند سازش ہے۔ سی بی آئی وزیراعظم نریندر مودی کے زیراثر ہے۔ وہ سپریم کورٹ میں کھڑی ہوئی اور بابری مسجد شہادت کے مقدمہ میں مجرمانہ سازش کا اڈوانی اور دیگر کے خلاف مقدمہ چلانے کی اجازت طلب کی، کیونکہ اڈوانی کا نام صدرجمہوریہ کے عہدہ کے امکانی امیدوار کی حیثیت سے گشت کررہا تھا، مودی نے منصوبہ بند سیاست کرتے ہوئے اڈوانی کا نام اس عہدہ کے امیدواروں کی فہرست سے خارج کرنے کیلئے سازش کی ہے۔ سب جانتے ہیں کہ سی بی آئی حکومت کی خواہشات پوری کرنے کیلئے کام کرتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT