Thursday , October 19 2017
Home / Top Stories / ایمان احمد کا وزن 323 کیلو گرام کم ہوگیا ابوظہبی کے ہاسپٹل میں شریک

ایمان احمد کا وزن 323 کیلو گرام کم ہوگیا ابوظہبی کے ہاسپٹل میں شریک

ابوظہبی ۔ 5 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : دنیا کی سب سے زیادہ موٹی اور وزن دار سمجھی جانے والی مصری خاتون ایمان احمد کو آج یہاں کے ایک ہاسپٹل میں شریک کیا گیا ہے جہاں ان کا جسمانی اور نفسیاتی علاج تقریبا ایک سال تک جاری رہے گا ۔ جب کہ ہندوستان میں ایک اہم آپریشن کے بعد ایمان احمد کے وزن میں 300 کیلو گرام کی کمی واقع ہوئی ہے ۔ فروری میں جب ممبئی میں 37 سالہ ایمان احمد کی سرجری کی گئی تھی تو اس وقت ان کا وزن 500 کیلو گرام تھا تاہم متعدد طبی مراحل سے گزرنے کے بعد حیرت انگیز طور پر ایمان احمد کا 323 کیلو گرام وزن کم ہوا تھا اور آج ان کا وزن صرف 176.6 کیلو گرام ہے اور اب ابوظہبی کے وی پی ایس البرجیل ہاسپٹل میں ان کا ایک سال تک فزیوتھراپی کے ذریعہ علاج کیا جائے گا ۔ ایمان احمد کل ہی ممبئی سے بذریعہ طیارہ ابوظہبی پہنچیں ۔ ہاسپٹل کے چیف میڈیکل آفیسر یسین التہات نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ ایمان احمد یہاں پہنچ کر بہت خوش نظر آرہی تھیں اور ان سے پوچھے جانے پر جواب دیا کہ سفر انتہائی پرسکون اور آرام دہ رہا ۔

TOPPOPULARRECENT