Thursday , October 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ایمان پر ثابت قدم رہنے مسلمانوں کو تلقین

ایمان پر ثابت قدم رہنے مسلمانوں کو تلقین

عادل آباد /21 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) دنیا میں کوئی چیز بے مقصد پیدا نہیں کی گئی ہے ۔ کائنات کی ہر چیز اپنے کام کو انجام دے رہی ہے ان خیالات کا اظہار مولانا حامد محمد خان امنیر حلقہ جماعت اسلامی ہند تلنگانہ و اڑیسہ نے اپنے خطاب کے دوران کیا موصوف مستقر عادل آباد کے جامع مسجد میں جماعت اسلامی کی جانب سے منعقدہ اجتماع ’’ امت مسلمہ کا مقصد حیات ‘‘ کے عنوان پر مخاطب تھے ۔ اس موقع پر انہوں نے انسان کی اہمیت سے واقف کرواتے ہوئے مسلمہ کا مقصد حیات کے عنوان پر مخاطب تھے ۔ اس موقع پر انہوں نے انسان کی اہمیت سے واقف کرواتے ہیوئے کہا کہ انسان کو اشرف المخلوقات کا شرف حاصل ہے ۔ ہم کو اللہ نے عظیم مقصد کیلئے دنیا میں بھیجا ہے ۔ اپنی ضروریات زندگی کی تکمیل اور افزائش نسل کے خاطر زندگی گذارنا ہمارا مقصد نہیں ۔ اللہ تعالی نے حضرت آدم علیہ السلام کو ہدایت کا سامان دیکر دنیا میں روانہ کیا ۔ امت مسلمہ کی ذمہ داری ہے کہ نیکیوں کا حکم اور برائیوں کی تدارک کے اقدامات کریں ۔ امیر حلقہ اپنے خطاب کے دوران ہر مسلمان کو ایمان پر پوری طرح ثابت قدم رکھنے کا مشورہ دیا ۔ ہر ایک کو جہنم کی آگ سے نجات دلانے کی غرض دین کا داعی بننے کا مشورہ دیا ۔ امت مسلمہ میں بگاڑ پیدا ہونے سے قبل خدا کے دین کو زمین پر قائم کرنے کی جدوجہد کا مشورہ دیا ۔ اللہ کے دین کی خاطر اپنے وقت ، جان و مال کو اس کے راہ میں لگانے پر زور دیا ۔ نبی کریم ﷺ کی زندگی ہمارے لئے ایک نمونہ ہے جس کے مطابق زندگی گذارنے کی ہدایت دی ۔ اجلاس کا آغاز ضیاء الحق کی تلاوت و ترجمانی سے ہوا جبکہ اجلاس کی کارروائی مسٹر عتیق الرحمن امیر مقامی عادل آباد نے چلائی ۔

TOPPOPULARRECENT