Sunday , October 22 2017
Home / Top Stories / ایما ن احمد ۔ دنیا کی سب سے وزن عورت کا ابوظہبی کے اسپتال میں انتقال

ایما ن احمد ۔ دنیا کی سب سے وزن عورت کا ابوظہبی کے اسپتال میں انتقال

ابوظہبی۔مصرکی شہری ایمان احمد جس کا شمار دن کی سب سے زیادہ وزن عورتوں میں ہوتا تھا پیرکے روز صبح4:35کے قریب ابوظہبی کے اسپتال میں انتقال ہوگیا۔پچھلے کچھ دنوں سے ایمان کی حالت نازک بنی ہوئی تھی انہیں دل کے امراض کے علاوہ گردوں کے مسائل کا بھی سامنا تھا۔ ابوظہبی کے برجل اسپتال نے ایمان احمد کے انتقال کی توثیق بھی کی ہے

۔ہندوستان ٹائمز کی خبر کے مطابق اسپتال انتظامیہ نے کہاہے کہ ’’ متحدہ عرب امارات آمد کے بعد سے مختلف امراض کے ماہرین کی بیس ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم ایمان احمد کا اعلاج کررہی تھی‘ ہمیں ان کے انتقال پر گہرا رنج ہے اور ہماری ان کے گھر والو ں کو تعزیت بھی پیش کرتے ہیں‘‘۔

ایمان احمد جس کی عمر 36سال کی تھی تقریبا چار ہ ماہ کا ممبئی کے سیفی اسپتال میں علاج کرانے کے بعد اسی سال ابوظہبی کے برجل اسپتال کو مزیدعلاج کے لئے پہنچی تھی ۔ الگزینڈر کے ساحلی بندرگاہ شہر کی رہنی والی ایمان ایک ہفتہ قبل ہی اپنی 37ویں سالگرہ منائی تھی۔

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایمان احمد کو بارہ سال کی عمر سے ’’ وزن بڑھنے کا مرض لاحق ہوگیاتھا ۔ وہ پچھلے پچیس سالوں سے ایک اسٹروک کے بعد سے بستر پر تھی ۔ ان کی حالت اس وقت منظرعام پر ائی جب ان کے گھر والوں نے ان لائن درخواست مدد کے لئے پوسٹ کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT