Thursday , August 24 2017
Home / ہندوستان / ایمبولنس اسکام میں سی بی آئی کی جانب سے تلاشی مہم

ایمبولنس اسکام میں سی بی آئی کی جانب سے تلاشی مہم

نئی دہلی ۔ /29 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سی بی آئی نے آج زیگیتزا ہیلت کیر لمیٹیڈ کے موجودہ ڈائرکٹروں کے رہائشی مقامات پر تلاشی مہم چلائی ۔ اس کمپنی کے خلاف مبینہ دھوکہ دہی کا کیس بی جے پی حکمرانی والی راجستھان کی حکومت کی سفارش پر اس تحقیقاتی ایجنسی نے درج رجسٹر کیا ہے۔ سی بی آئی ذرائع نے کہا کہ کمپنی کے موجودہ ڈائرکٹرس شویتا منگل ، نریش جین اور روی کرشنا کے مکانات کی تلاشی لی گئی ۔ ریاستی حکومت کی جانب سے درج ایف آئی آر میں سابق چیف منسٹر اشوک گہلوٹ اور اس کمپنی کے بعض مبینہ ڈائرکٹرس کو بھی نامزد کیا ہے ۔ ایف آئی آر میں درج تمام اشخاص نے سی بی آئی کے عائد کردہ الزامات کی تردید کی ہے اور اسے حکومت کا سیاسی انتقام قرار دیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT