Monday , October 23 2017
Home / ہندوستان / ایمبی ویلی پروجیکٹ:سہارا کیخلاف سیبی سپریم کورٹ سے رجوع

ایمبی ویلی پروجیکٹ:سہارا کیخلاف سیبی سپریم کورٹ سے رجوع

نئی دہلی، 10 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) مارکیٹ ریگولیٹر ، سیکورٹیزاینڈ ایکس چینج بورڈ آف انڈیا (سیبی) نے آج سپریم کورٹ میں تجارتی ادارے سہارا کے خلاف توہین کا ایک مقدمہ دائر کیا ہے جس میں ادارے پر الزام ہے کہ اس نے ایمبی ویلی پروجیکٹ کی نیلامی میں رکاوٹ کھڑی کی ہے ۔ عدالت عظمی کی ایک بنچ سہاراسیبی مقدمہ کی سماعت کررہی ہے ۔ بینچ کی قیادت چیف جسٹس دیپک مشرا کررہے ہیں۔سیبی نے عدالت عظمی سے کہا تھا کہ سہارا نے تمام سرمایہ کاروں کو ان کے پیسے نہیں لوٹائے ۔ سہارا کا کہنا ہے کہ وہ سرمایہ کاروں کو 75 فی صد سے زیادہ پیسے لوٹا چکا ہے ۔ سیبی نے الزام لگایا ہے کہ سہارا کے سربراہ سبرت رائے سہارا 2012 کے سپریم کورٹ کے اس حکم کی تعمیل کرنے میں ناکام رہے ہیں جس میں ہدایت دی گئی تھی کہ سرمایہ کاروں کے 20 ہزار کروڑ روپے 15 فیصد سود کے ساتھ لوٹایا جائے ۔ سہارا کبھی ہندوستان کے عظیم تجارتی اداروں میں سے ایک تھا۔ ماضی قریب میں اس ادارے نے سبرت رائے سہارا کی ضمانت کے لئے پیسے اکٹھا کرنے کی ایک سے زیادہ کوششیں کیں جو ناکام رہیں۔ ادارے نے بیرو ن ہند ہوٹلوں بشمول پلازہ (نیویارک) گروزوینر ہاؤس (لندن) کو بیچ کر رقم اکھٹی کرنے کی کوشش کی تھی۔ عدالت عظمی نے پچھلے ماہ کی گیارہ تاریخ کو ایمبی ویلی پروجیکٹ کی نیلامی پر حکم موقوفی جاری کرنے سے انکار کردیا تھا۔

 

TOPPOPULARRECENT