Saturday , September 23 2017
Home / ہندوستان / ایمبی ویلی کے ہراج کا عمل شروع37 ہزار کروڑ محفوظ قیمت

ایمبی ویلی کے ہراج کا عمل شروع37 ہزار کروڑ محفوظ قیمت

ممبئی 14 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) پریشانیوں میں گھرے سہارا گروپ کے ایمبی ویلی ریزاٹ ٹاؤن کو ہراج کردینے کے لئے سپریم کورٹ کے حکم کی تعمیل آج شروع ہوئی اور 37.392 کروڑ روپئے کی محفوظ قیمت رکھی گئی ہے۔ بامبے ہائی کورٹ کے افیشیل لکویڈیٹر نے آج آکشن نوٹس شائع کرتے ہوئے خواہشمند بولی دہندگان کو مدعو کیا جو ہل سٹی ٹاؤن شپ کے لئے بولی لگاسکتے ہیں۔ یہ ٹاؤن شپ ممبئی اور پونے کے درمیان لونا والا کے قریب 6,76,211 ایکر پر پہلی ہوئی ہے۔ ماریشس سے تعلق رکھنے والے سرمایہ کار رویال پاٹنرس انوسٹمنٹ فنڈ نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ اِس نے سہارا گروپ کے ایمبی ویلی پراجکٹ میں 1.67 بلین امریکی ڈالر (زائداز 10 ہزار 700 کروڑ روپئے) مشغول کرنے کی پیشکش کی ہے۔ سہارا گروپ اِس پراجکٹ کی مارکٹ قدر زائداز ایک لاکھ کروڑ روپئے لگا رہا ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT