Tuesday , October 17 2017
Home / سیاسیات / ایمرجنسی ایک غلطی ‘ مخالف سکھ فسادات میں جو ہوا غلط تھا

ایمرجنسی ایک غلطی ‘ مخالف سکھ فسادات میں جو ہوا غلط تھا

ہندوستان ٹائمز لیڈر شپ چوٹی کانفرنس میں کانگریس لیڈر جیوتر آدتیہ سندھیا کا اعتراف
نئی دہلی 4 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ملک میں ماضی میں نافذ کردہ ایمرجنسی کے تعلق سے ایک غیر معمولی اعتراف میں کانگریس لیڈر جیوتر آدتیہ سندھیا نے آج کہا کہ یہ ایک غلطی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ 1984 کے مخالف سکھ فسادات کے دوران بھی جو ہوا وہ غلط تھا ۔ سندھیا نے ہندوستان ٹائمز لیڈر شپ چوٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کیوں نہیں یہ اعتراف کرسکتے کہ ایمرجنسی کے دوران جو کچھ بھی ہوا وہ غلط تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس پر آگے پیچھے ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔ اس بات سے قطع نظر کہ کس حکومت نے ایمرجنسی نافذ کی تھی ہمیں یہ کہنے کی ضرورت ہے کہ صحیح ‘ صحیح ہے اور غلط ‘ غلط ہے ۔ سندھیا نے یہ کہا کہ ملک کے عوام کا یہ احساس ہے کہ کسی ایک پارٹی یا دوسری پارٹی کے اقتدار میں ملک میں جوکچھ ہوتا رہا ہے اس پر بہت زیادہ تو تو میں میں ہوچکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر کہیں کچھ غلط ہوتا ہے تو وہ غلط ہی ہے چاہے اس کا تعلق ان کی اپنی پارٹی ( کانگریس ) سے ہو یا کسی اور پارٹی سے ہو ۔ اگر کچھ صحیح ہے تو وہ صحیح ہے اور اگر کچھ غلط ہے تو وہ غلط ہے ۔ اسی مقام پر کسی سیاستدان کو احتساب سے گذرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی پارٹی سے الحاق در اصل انسانیت اور انسانی اقدار کے بعد آتا ہے ۔ ایمرجنسی کے تعلق سے ان کے خیالات ظاہر کرنے کی خواہش پر سندھیا نے کہا کہ اس بات سے قطع نظر کہ اس وقت کیا ماحول تھا اور اس ضرورت کے پیش نظر کہ یہ مسئلہ کو اس کے حالات کے تناظر میں دیکھنے کی ضرورت ہے وہ اس نتیجہ پر پہونچتے ہیں کہ اگر آپ اپنے ملک کو ملک کی سب سے بڑی جمہوریت کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں تو آپ کو جمہوری اقدار کیلئے اٹھ کھڑے ہونے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایسے ہر اقدام کی مخالفت کرتے ہیں جس کے نتیجہ میں اظہار خیال اور تقریر کی آزادی متاثر ہوتی ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کیلئے ایمرجنسی غلط تھی ۔ سندھیا نے یہ ریمارکس ایسے وقت میں کئے ہیں جب سینئر کانگریس لیڈر و سابق وزیر فینانس پی چدمبرم نے یہ اعتراف کیا تھا کہ ماضی میں سابق وزیر اعظم آنجہانی راجیو گاندھی کے دور حکومت میں سلمان رشدی کی کتاب شیطانی کلمات پر امتناع عائد کرنے کا فیصلہ بھی غلط تھا ۔ انہوں نے اس سشن میں عدم رواداری کے مسئلہ پر این ڈی اے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔

TOPPOPULARRECENT