Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / ایمسٹ کراش کورس کوچنگ کا آج آغاز

ایمسٹ کراش کورس کوچنگ کا آج آغاز

حیدرآباد 20 مارچ (سیاست نیوز) ایمسٹ (انجینئرنگ ؍ میڈیسن) کے کراش کورس کوچنگ کا 21 مارچ پیر صبح 8 تا 11 بجے سے آغاز ہورہا ہے۔ ادارہ سیاست کے تحت ماہرین کی زیرنگرانی یہ کلاسیس چارمینار نزد موتی گلی خلوت روڈ سری چندرا جونیر کالج میں اور مہدی پٹنم آصف نگر روڈ پر واقع رائل ریجنسی گارڈن میں منعقد ہوگی۔ بیالوجی اور ایم پی سی کیلئے میاتھس، فزکس، کیمسٹری کی ایمسٹ امتحانی نقطہ نظر سے کوچنگ دی جائے گی۔ نوٹس ٹسٹ میٹرئیل کے ساتھ ہر اتوار کو ماڈل ٹسٹ ہوگا۔ رینک اور داخلے کیلئے انٹرمیڈیٹ کے 25 فیصد اور ایمسٹ کے75  فیصد نشانات شمار کئے جاتے ہیں۔ امیدوار وقت پر شریک ہوکر رجسٹریشن کروائیں۔

TOPPOPULARRECENT