Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / ایمسیٹ ادخال فارم کی آج آخری تاریخ

ایمسیٹ ادخال فارم کی آج آخری تاریخ

حیدرآباد ۔ 14 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ ایمسیٹ 12 مئی کو مقرر ہے ۔ اس میں شرکت کے لیے فارم بغیر جرمانہ کے آن لائن ادخال کی بروز ہفتہ 15 اپریل کو آخری تاریخ ہے ۔ انٹر میڈیٹ یم پی سی طلبہ انجینئرنگ بی ای / بی ٹیک کے لیے بی پی سی طلبہ بی فارمیسی ، فارما ڈی ، وٹرنری سائنس بی ایس سی ( اگریکلچر ) ہارٹیکلچر ہوم سائنس ، بائیو ٹکنالوجی کے لیے اہل ہیں ۔ ایمسیٹ کے ذریعہ ان کورسز میں داخلے ہوں گے ۔ انٹر کامیاب یا اب انٹر سال آخر کا امتحان دئیے طلبہ اس کے فارم تاحال داخل نہ کئے ہو تو آن لائن داخل کردیں ۔ نیٹ کے ذریعہ یم بی بی ایس ، بی ڈی ایس ، ایوش میں داخلے ہوں گے ۔ ادارہ سیاست کے تحت ایمسیٹ نیٹ کی کوچنگ چارمینار ، مہدی پٹنم میں جاری ہے ۔ محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس پر رابطہ کرسکتے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT