Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / ایمسیٹ امیدواروں کو نیٹ کی بھی تیاری کرنے کا مشورہ

ایمسیٹ امیدواروں کو نیٹ کی بھی تیاری کرنے کا مشورہ

دفتر سیاست میں ایمسیٹ ماڈل ٹسٹ، سینکڑوں طلبہ کا استفادہ
حیدرآباد 15 جنوری (سیاست نیوز) انٹرمیڈیٹ (10+2) کے ایم پی سی / بی پی سی گروپ کے طلبہ کیلئے تلنگانہ ایمسٹ اور نیٹ (میڈیکل انٹرنس) کے نمونہ پرچہ سوالات سے واقفیت کے لئے دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر تمثیلی امتحان منعقد ہوا۔ اس میں شہر اور اضلاع کے بے شمار لڑکے / لڑکیوں نے حصہ لیا۔ انھیں سوالی پرچے اور ایمسیٹ اور نیٹ کے فرق کو بتلایا گیا اور کہاکہ اس کے ذریعہ ایم بی بی ایس / بی ڈی ایس میں داخلہ ہوتا ہے بلکہ اس کے لئے قومی سطح کا انٹرنس علیحدہ نیٹ اس سال سے ملک بھر میں ہورہا ہے۔ تلنگانہ میں ایمسیٹ 12 مئی کو رکھا گیا ہے۔ نیٹ کے انعقاد میں پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کی وجہ توسیع کے امکانات ہیں جیسا کہ سی بی ایس سی / آئی سی ایس ای کے دسویں / انٹر کے امتحانات میں توسیع کی گئی۔ اب انٹر ایم پی سی کے امیدوار تلنگانہ ایمسٹ کی تیاری کرلیں اور انٹر بی پی سی کے امیدوار ایمسٹ کے ساتھ نیٹ کی تیاری کریں۔ جناب منظور احمد ایمسیٹ کوچنگ کوآرڈی نیٹر نے طلبہ کی رہنمائی کی جبکہ ایم اے حمید نے ان امتحانی اسکیم کے متعلق تفصیلات بتائی۔ پروگرام کے انعقاد میں منصور، اطہر خان، منہاج، غوثیہ اور مس آمنہ نے معاونت کی۔ تمام شرکاء کو او ایم آر شیٹ اور سوالی پرچے مہیا کئے گئے۔

TOPPOPULARRECENT