Tuesday , July 25 2017
Home / شہر کی خبریں / ایمسیٹ امیدواروں کو وٹرنری اور ہوم سائنس داخلہ کی علیحدہ کونسلنگ

ایمسیٹ امیدواروں کو وٹرنری اور ہوم سائنس داخلہ کی علیحدہ کونسلنگ

دفتر سیاست میں گائیڈنس کونسلنگ، پروفیسر قدرت اللہ و عبدالرحمن کا خطاب
حیدرآباد 25 مئی (سیاست نیوز) ایمسیٹ کے نتائج کی اجرائی کے بعد کس رینک پر کس کورس میں داخلہ ملے گا۔ انٹرمیڈیٹ کے ایم پی سی اور بی پی سی امیدواروں کے لئے ایک نہایت معلوماتی گائیڈنس کونسلنگ پروگرام کا ادارہ سیاست کے تحت محبوب حسین جگر ہال میں منعقد ہوا۔ اس میں وٹرنری یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر سید قدرت اللہ نے بتایا کہ بی ایس سی اگریکلچر، بی وی ایس سی وٹرنری سائنس میں کس رینک پر داخلہ ختم ہوئے اور اس سال کتنا فرق آئے گا تفصیلی طور پر بتایا۔ انھوں نے انٹر بی پی سی کے ساتھ انٹر ایم پی سی کے طلبہ کے لئے کورسیز کی تفصیلات بتائی۔ ڈاکٹر عبدالرحمن پروفیسر اگریکلچر یونیورسٹی نے اپنے کونسلنگ لکچر میں بتایا کہ ایمسٹ کے رینک پر اگریکلچر یونیورسٹی اور وٹرنری سائنس، ہوم سائنس کی علیحدہ کونسلنگ ہوتی ہے۔ احمد بشیرالدین فاروقی ریٹائرڈ ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر نے اس موقع پر طلباء اور سرپرستوں کو انجینئرنگ اور میڈیسن کے علاوہ دیگر کورسیس میں داخلے کی ترغیب دی۔ ایم اے حمید نے کونسلنگ کے مکمل طریقہ کار سے واقف کروایا اور اسنادات کی ضرورت کو بتلایا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT