Tuesday , June 27 2017
Home / شہر کی خبریں / ایمسیٹ امیدواروں کو ویب آپشن سے نشستوں کا الاٹمنٹ

ایمسیٹ امیدواروں کو ویب آپشن سے نشستوں کا الاٹمنٹ

کورسیس ، داخلہ اور کونسلنگ پر آج دفتر سیاست میں اجلاس
حیدرآباد ۔ 24 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : ایمسیٹ کے بعد اور کونسلنگ طریقہ کار کے ضمن ادارہ سیاست کے زیر اہتمام ایمسیٹ پری کونسلنگ سیشن کا اجلاس محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر منعقد ہوا جس میں مسٹر ایم اے حمید نے کونسلنگ کے مکمل طریقہ کار سے واقف کروایا ۔ پہلے نوٹیفیکشن جاری ہوگا ۔ پھر رینک ، تاریخ ، مقام دیا جائے گا ۔ امیدواروں کو اپنے رینک سے کس مقام پر ہیلپ لائن سنٹر جانا ہوگا وہاں سرٹیفیکٹ کی تصدیق کروانا ہوگا پھر ویب آپشن کے لیے وقت دیا جائے گا ۔ اس وقت امیدواروں کو اپنے رینک کے لحاظ سے کالجس ، کورسز کو ویب آپشن کرنا ہوگا پھر ویب آپشن کے ذریعہ رینک کے اعتبار سے سیٹ الاٹ ہوگی ۔ ایمسیٹ تلنگانہ کے انٹر میڈیٹ یم پی سی ، بی پی سی امیدواروں کے لیے کونسے کورسز ہیں تفصیل بتلایا گیا ۔ اس موقع پر ایمسیٹ کے متعلق سوالات کے تشفی بخش جوابات دئیے گئے ۔ جمعرات 25 مئی کو ایمسیٹ کی کونسلنگ محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس پر شام 5 تا 7 بجے رکھا گیا ہے ۔ اس میں ماہرین کی ٹیم اگریکلچر ، ہارٹیکلچر کے ڈاکٹر عبدالرحمن ، بشیر فاروقی ، ایم اے حمید ، طلباء کی شخصی کونسلنگ کریں گے ۔ امیدوار مع رینک شرکت کریں ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT