Wednesday , October 18 2017
Home / شہر کی خبریں / ایمسیٹ اور نیٹ (میڈیکل انٹرنس) پر آج دفتر سیاست میں لکچر پروگرام

ایمسیٹ اور نیٹ (میڈیکل انٹرنس) پر آج دفتر سیاست میں لکچر پروگرام

حیدرآباد 19 مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ ایمسیٹ 12 مئی کو اور آل انڈیا میڈیکل انٹرنس نیٹ NEET ، 7 مئی کو مقرر ہے۔ ان امتحانات کی تیاری کیسے کریں۔ نیٹ کے منفی مارکس کو کس طرح کیا جائے اس کے اہم تکنک اور اصول بتانے کے لئے بروز پیر 20 مارچ کو 11 بجے صبح گائیڈنس لکچر پروگرام رکھا گیا ہے۔ اکبر صدیقی بائیولوجی، فزکس، کیمسٹری مضامین کے سوالات بتائیں گے۔ سید صابر کا لکچر ہوگا۔ ایم اے حمید امتحانی سوالات کے طریقہ کار بتائیں گے۔ کوآرڈی نیٹر کوچنگ پروگرام منظور احمد نے انٹر ایم پی سی / بی پی سی طلباء و طالبات سے وقت پر شرکت کی اپیل کی۔

TOPPOPULARRECENT