Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / ایمسیٹ ایک مسابقتی امتحان ، ایک ایک نشان کی اہمیت

ایمسیٹ ایک مسابقتی امتحان ، ایک ایک نشان کی اہمیت

چھوٹی غلطی سے بھی نقصان ، کنوینر ایمسیٹ پروفیسر رمنا راؤ کا خطاب
حیدرآباد ۔ 20 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : پروفیسر رمنا راؤ کنوینر تلنگانہ ایمسیٹ نے یہاں اے آئی ایس ایف آل انڈیا اسٹوڈنٹس فیڈریشن نے ایمسیٹ ( ماک ٹسٹ ) تمثیلی امتحان کے پرچہ کی رسم رونمائی کرتے ہوئے کہا کہ طالب علم او ایم آر جوابی شیٹ میں صحیح دائرہ نہ بھرنے ( ببلنگ ) کی غلطیاں کرتے ہیں جو صحیح جواب ہونے پر بھی Invalid ہوجاتا ہے جس سے نشانات کے حصول اور رینک پر اثر پڑتا ہے ۔ جے این ٹی یو حیدرآباد گذشتہ 17 برسوں سے مسلسل ایمسیٹ منعقد کررہا ہے جو کسی بھی قسم کی بدعنوانی اور بے قاعدگی سے پاک ہے اس سال تو بائیو میٹرک سسٹم روشناس کیا گیا اور او ایم آر شیٹ کے کاربن کاپی کو طالب علم کو دے دیا جائے گا جس سے جوابات دئیے گئے یا نشان کردہ کا اندازہ صحیح طور پر کرسکتے ہیں ۔ وہ یہاں سیاست گولڈن جوبلی ہال میں ایمسیٹ کے طلبہ سے خطاب کررہے تھے اور طلبہ کو مشورہ دیا کہ وہ شدید گرمی کے پیش نظر ایک گھنٹہ قبل اپنے امتحانی مرکز اور ہال پر موجود رہے تاکہ پرسکون انداز میں امتحان دے سکیں ۔ ایک منٹ سے تاخیر پر بھی داخلے کی اجازت نہیں رہے گی ۔ سال حال ایمسیٹ کو آن لائن کرنے کی شروعات پر کہا کہ یہ پائلٹ تجربہ کے طور پر صرف 600 طلبہ کے لیے آن لائن رکھا گیا ہے ۔ ایمسیٹ ایک سخت مسابقتی امتحان ہے ۔ میڈیکل کی نشستیں بہت کم ہیں جب کہ تاحال ایک لاکھ دس ہزار طلبہ اس میں شرکت کررہے ہیں اور انجینئرنگ کے لیے لگ بھگ دیڑھ لاکھ امیدواروں نے ایمسیٹ کے لیے آن لائن داخل کیا ۔ اچھے نشانات اور اچھے رینک پر ہی اچھے کالجس میں داخلہ ملتا ہے ۔ ایمسیٹ کے ویب سائٹ پر تمام تفصیلات ہدایات دی گئی ان سے واقف ہونا چاہئے ۔ اسٹیٹ سکریٹری اے آئی ایس ایف مسٹر شیورام کرشنا نے اس موقع پر فیڈریشن کے تحت ہر سال ہونے والے تمثیلی امتحان کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ گذشتہ 16 برسوں سے اسٹیٹ لیول تمثیلی امتحان رکھا جارہا ہے ۔ مسٹر سنیل سٹی پریسڈنٹ نے خیر مقدم کیا ۔ اس موقع پر ادارہ سیاست کے کیرئیر کونسلر ایم اے حمید نے کنوینر ایمسیٹ سے او ایم آر جوابی شیٹ میناریٹی رینک کے متعلق استفسارات کئے جس پر کنوینر مسٹر رمنا راؤ نے کہا کہ حکومت کے احکامات کے مطابق اس پر عمل آوری کی جائے گی ۔ ایمسیٹ کے انجینئرنگ اور میڈیکل کے ماڈل ٹسٹ پرچے دئیے گئے اور امتحان رکھا گیا ۔ اے آئی ایس ایف کے عہدیداران کے علاوہ طلبہ کی کثیر تعداد شریک تھی ۔۔

TOPPOPULARRECENT