Monday , October 23 2017
Home / شہر کی خبریں / ایمسیٹ سیکنڈ پرچہ کے افشاء کی افواہیں، سی آئی ڈی تحقیقات کا حکم

ایمسیٹ سیکنڈ پرچہ کے افشاء کی افواہیں، سی آئی ڈی تحقیقات کا حکم

حیدرآباد۔/20جولائی، ( سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کورسیس میں داخلوں کیلئے منعقدہ ایمسیٹ ۔II میں بعض مبینہ بے قاعدگیاں پیش آنے سے متعلق عائد کردہ الزامات پر تحقیقات کرنے کا ڈائرکٹر جنرل پولیس مسٹر انوراگ شرما نے سی آئی ڈی کو حکم دیا ہے اور بتایا گیا کہ ایمسیٹII کے پرچہ سوالات کا افشاء ہونے سے متعلق بعض افواہیں گشت کررہی ہیں اور اس مسئلہ پر ریاست تلنگانہ کی مختلف طلباء تنظیمیں بھی بڑے پیمانے پر احتجاج منظم کررہی ہیں۔ اس صورتحال پر کنوینر ایمسیٹII پروفیسر این وی رمنا راؤ نے ڈائرکٹر جنرل پولیس ریاست تلنگانہ مسٹر انوراگ شرما سے ملاقات کرکے بعض اخبارات میں شائع اطلاعات کی مکمل تحقیقات کروانے کی پرزور خواہش کی۔
ڈائرکٹر جنرل پولیس ریاست تلنگانہ مسٹر انوراگ شرما نے کنوینر ایمسیٹ کی درخواست پر اپنے مثبت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر ابتدائی نوعیت کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کی سی آئی ڈی کو ہدایات دیں۔علاوہ ازیں مزید بتایا جاتا ہے کہ خود جواہر لعل نہرو ٹکنالوجیکل یونیورسٹی نے بھی ایمسیٹ II پرچہ سوالات کے افشاء معاملت کی خفیہ طور پر تحقیقات کررہی ہے تاکہ حقائق کا پتہ چل سکے۔

TOPPOPULARRECENT