Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / ایمسیٹ سے طلبہ کی دلچسپی کم ہوگئی

ایمسیٹ سے طلبہ کی دلچسپی کم ہوگئی

حیدرآباد 9 اپریل (سیاست نیوز) انجینئرنگ اگریکلچرل اور میڈیسن کامن انٹرنس ٹسٹ (ایمسیٹ) سے میڈیسن کورس کو الگ کردینے کے بعد اب اگریکلچر فارمیسی ہارٹیکلچر اور دوسرے کورسیس میں داخلہ کے خواہشمندوں کی تعداد توقع ہے کہ کم ہوجائے گی۔ گزشتہ سال اگریکلچر اور میڈیکل کورسیس (ایمسیٹ) میں داخلوں کے لئے 95 ہزار 817 درخواستیں وصول ہوئی تھیں۔ اس سال 59 ہزار 625 درخواستیں وصول ہوئی ہیں۔ حال میں مرکز نے ایوش کورسیس کو ایمسیٹ کے دائرہ سے نکال دیا اور NEET کے ذریعہ میڈسن میں داخلے دیئے جارہے ہیں۔ جے این ٹی یو ۔ ایچ کے پاس دستیاب تفصیلات کے مطابق انجینئرنگ اور اگریکلچر دونوں کورسیس کے لئے ایک لاکھ 8 ہزار 969 امیدواروں نے نام رجسٹر کرائے ہیں اور 8 اپریل تک ایک ہزار 109 درخواستیں وصول ہوئیں۔ تلنگانہ ایمسیٹ میں ہنوز آندھراپردیش کے طلبہ کو دلچسپی ہے اور آندھراپردیش کے مختلف اضلاع کے امیدواروں نے درخواستیں پیش کی ہیں۔ درخواستیں پیش کرنے کی آخری تاریخ 15 اپریل ہے۔ ہال ٹکٹس یکم مئی سے 9 مئی تک ڈاؤن لوڈ کئے جاسکتے ہیں۔ انٹرنس ٹسٹ 12 مئی کو مقرر ہے۔

TOPPOPULARRECENT