Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / ایمسیٹ مسابقتی امتحان ، اچھے رینک کا حصول ضروری

ایمسیٹ مسابقتی امتحان ، اچھے رینک کا حصول ضروری

دکن ریڈیو پر ایمسیٹ سوالات پر نشریات ، ایم اے حمید کے جوابات
حیدرآباد ۔ 23 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : ایمسیٹ ایک مسابقتی امتحان ہے اس میں کامیابی نہیں بلکہ اچھے رینک اور نشانات پر پروفیشنل کورسز میں داخلہ ملتا ہے ۔ ڈاکٹر بننے کے لیے یم بی بی ایس اور انجینئرنگ کے لیے بی ای / بی ٹیک کرسکتے ہیں ۔ ان معلومات کو دکن ریڈیو 107.8 کے راست نشریہ پروگرام میں ماہر تعلیم ایم اے حمید نے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کیا ۔ اب جو طلبہ انٹر میڈیٹ کا امتحان دئیے وہ ایمسیٹ کی تیاری صحیح حکمت عملی اور منصوبہ بندی سے کریں تاکہ وہ اپنے مقصد میں کامیاب ہوسکیں ۔ انٹر میڈیٹ مستقبل کا تعین کرتا ہے اور کیرئیر بنانے کا یہ ایک موڑ ہوتا ہے راست نشریہ پروگرام میں ایمسیٹ سے متعلق سوالات کو دن بھر ریکارڈ کیا گیا تھا اور دوران پروگرام راست سوالات کیے گئے اور اسٹوڈیو میں طلبہ نے شخصی طور پر سوالات کئے جن کو آر جے مس منجو نے بڑی عمدگی کے ساتھ مرتب کیا اور سوالات کو اردو / پنڈت کے ساتھ تلگو میں شامل کیا ایمسیٹ امتحان اہم ترین ہے ۔ میناریٹی طلبہ کو کس کورس میں کس رینک تک داخلہ مل سکتا ہے ۔ دیکھتے ہوئے لائحہ عمل بنائیں انٹرمیڈیٹ یم پی سی امیدوار میاتھس ، فزیکس ، کیمسٹری کے 160 نشانات کی تیاری کرتے ہوئے انٹر میڈیٹ کے 25 فیصد تک رینک لاسکتے ہیں ۔ ایمسیٹ میں کامیابی اور رینک پر نہ صرف اچھے کالجس میں داخلے ملتا ہے بلکہ ذریعہ کونسلنگ داخلے لینے پر فیس ری ایمبرسمنٹ کے ذریعہ فری داخلے پاسکتے ہیں ورنہ چار سال تک فیس ادا کرنا ہوتا ہے ۔ انٹر میڈیٹ بی پی سی امیدوار کو یم بی بی ایس کے علاوہ دیگر 16 پروفیشنل کورس میں داخلے صرف ایمسیٹ کے رینک پر ہوتے ہیں ۔ پروگرام میں فہیم انصاری اور محمد منیر نے معاونت کرتے ہوئے اس کونہایت معلوماتی بنایا ۔ آخر میں مس منجو نے شکریہ ادا کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT