Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / ایمسیٹ میڈیسن میں ایم ایس طلبہ کی تاریخی کامیابی

ایمسیٹ میڈیسن میں ایم ایس طلبہ کی تاریخی کامیابی

حیدرآباد۔/13جولائی، ( سیاست نیوز) ایمسیٹ ۔ 2016 میڈیسن کے نتائج کا اعلان ہوچکا ہے ۔ ایم ایس کے طلبہ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے میڈیکل شعبہ میں 35اور 43واں رینک حاصل کیا ہے۔ ایم ایس کے 171 طلبہ کو سرکاری، کنوینر کوٹہ کے تحت مفت داخلہ ملنے کی توقع ہے۔ ایم ایس گروپ آف انسٹی ٹیوشنس کے چیرمین مسٹر محمد لطیف خاں نے کہا کہ ایم ایس طلبہ نے میڈیسن گروپ میں اچھا مظاہرہ کیا ہے۔ ذیشان احمد جلیلی فرزند جناب کلیم احمد جلیلی، ہال ٹکٹ نمبر 8414365  کو 35واں رینک حاصل ہوا ہے جبکہ ایم اے عظیم فرزند جناب ایم اے حلیم ، ہال ٹکٹ نمبر 8303422 نے 43واں رینک حاصل کیا۔1000 رینک سے کم درجہ میں 19 طلبہ، 2000 رینک کے درجہ میں 53 طلبہ، 5000 رینک میں 143 اور 6000 رینک کے درجہ میں 171 طلبہ کامیاب رہے۔ اگرچیکہ ایم سیٹ II پیپر بہت ہی مشکل اور طویل تھا، ماہرین اور طلبہ نے بتایا کہ اس مشکل پیپر کے باوجود ایم ایس طلبہ نے پھر ایک بار اپنی قابلیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹاپ اسٹیٹ رینک حاصل کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT