Tuesday , September 19 2017
Home / شہر کی خبریں / ایمسیٹ ( میڈیکل ) کی بی ایچ ایم ایس ، بی اے ایم ایس کے لیے آج کونسلنگ

ایمسیٹ ( میڈیکل ) کی بی ایچ ایم ایس ، بی اے ایم ایس کے لیے آج کونسلنگ

حیدرآباد ۔ 14 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : ڈاکٹر این ٹی آر یونیورسٹی آف ہیلت سائنس کے تحت ایمسیٹ ( میڈیکل ) تلنگانہ اسٹیٹ کی بی ایچ ایم ایس ( ہومیوپتھی ) بی اے ایم ایس ( آیورویدک ) میں داخلے کے لیے کونسلنگ 15 اکٹوبر کو جے این ٹی یو حیدرآباد میں ہوگی ۔ اس کے لیے ایک رینک تا 10 ہزار ، 10 ہزار ایک تا 20 ہزار رینک تک طلب کیا گیا ۔ کالجس ، نشستیں اور ان کی مکمل تفصیلات کے لیے این ٹی آر یو ایچ ایس ویب سائٹ کو ملاحظہ کریں ۔۔
بیرون ممالک تعلیم اور بینک قرض پر دفتر سیاست میں پروگرام
حیدرآباد ۔ 14 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : بنکوں سے قرضہ جات کی ادائیگی کے لیے حکومت ہند کے اسکیمات میں وزارت اقلیتی امور کے تحت بیس لاکھ روپئے کا قرض دیا جاتا ہے ۔ وزیر اعظم کی مدرا اسکیم کے تحت سبسیڈی پر قرض دیا جاتا ہے اور تلنگانہ میناریٹی فینانس کارپوریشن کے قرضہ جات کے کئی اسکیمات ہے انہیں کیسے حاصل کرسکتے ہیں اس کی مکمل رہنمائی اور بنک کے قواعد طریقہ کار پر سنٹرل بنک آف انڈیا کے بنکرس ، آفیسرس کا ایک خصوصی پروگرام اتوار 18 اکٹوبر کو دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال میں رکھا گیا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT