Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / ایمسیٹ و دیگر امتحانات کے سنٹرس سے دستبرداری

ایمسیٹ و دیگر امتحانات کے سنٹرس سے دستبرداری

تعلیمی اداروں کے معائنے پر مشترکہ مجلس عمل کا جوابی وار
حیدرآباد ۔ 19 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : تعلیمی اداروں کی مشترکہ مجلس عمل نے جو انٹر میڈیٹ ، ڈگری اور پروفیشنل کالجس قائم کی ہے انجینئرنگ اگریکلچر اور میڈیکل کامن انٹرنس ٹسٹ ایمسیٹ اور پالی ٹیکنیک CET اور کانسٹبل امتحانات کے لیے اپنے کالجس کو مراکز امتحان بنانے سے دستبرداری اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جے اے سی نے اس سلسلہ میں ایک میمورنڈم تلنگانہ اسٹیٹ کونسل برائے اعلیٰ تعلیم کے صدر نشین ٹی پاپی ریڈی کو پیش کیا اور کہا کہ جب تک ویجلنس ٹیموں کے ذریعہ انسپکشن کے فیصلہ سے حکومت دستبردار نہیں ہوگی کالجس بند رہیں گے ۔ اس طرح تمام امتحانات کا انعقاد متاثر ہوگا ۔ جے اے سی قائدین بشمول گوتم راؤ ( انجینئرنگ کالجس ) ایس پربھاکر ریڈی ( بی ایڈ کالجس ) پرمیشور اور رمنا ریڈی ( ڈگری کالجس ) اور کے رام داس ( فارمیسی کالجس ) نے کہا کہ پولیس کی طرف سے تعلیمی اداروں کے معائنے سے ہراسانی پھیل رہی ہے ۔ کھمم میں حال میں چند کالجس میں ایسے معائنہ سے سراسیمگی کی لہر دوڑ گئی ۔ جے اے سی قائدین نے حکومت سے یہ مطالبہ بھی کیا کہ انسپکشن سے پہلے گذشتہ دو سال کے فیس واپسی کے 3 ہزار کروڑ روپئے جاری کرے ۔۔

TOPPOPULARRECENT