Friday , October 20 2017
Home / شہر کی خبریں / ایمسیٹ پرچہ کا افشاء ‘ مزید 2 افراد گرفتار

ایمسیٹ پرچہ کا افشاء ‘ مزید 2 افراد گرفتار

حیدرآباد۔8اگست ( پی ٹی آئی)  میڈیکل ایمسیٹ ۔ IIکے پرچہ سوال نامہ کے افشاء کے مقدمہ میں تلنگانہ سی آئی ڈی نے مزید دو افراد کو گرفتار کرلیا ہے جن میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف نیوٹریشن سے وابستہ ایک ریسرچ اسسٹنٹ بھی شامل ہے ۔جس کے ساتھ ہی افشاء کے اس کیس میں گرفتارشدگان کی تعداد 10تک پہنچ گئی ہے ۔ سی آئی ڈی کے انسپکٹر جنرل پولیس سومیا مشرا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’’ ٹی ایس ایمسیٹ ۔II ۔ 216 ( میڈیکل ) انٹرنس امتحانات کے پرچہ سوالات کے افشاء کے ضمن میں مزید دو بروکرس شیام یادو عرف گڈو ساکن رانچی جھارکھنڈ اور اے راماکرشنا ریسرچ اسسٹنٹ این آئی این ساکن ضلع نظام آباد تلنگانہ کو گرفتار کیا گیا ہے ‘‘ ۔ یادو کے ممبئی میں 8طلبہ کیلئے تربیتی کیمپ منعقد کرنے والے میانک سنگھ اور نشاد سے ربط تھا۔شیام یادو نے چار طلبہ کے والدین سے پرچوں کے عوض 60لاکھ روپئے وصول کیا تھا ۔ ان چار طلبہ کو دو افشاء شدہ ایمسیٹ کے پرچوں پر تربیت دی جارہی تھی ۔ سی آئی ڈی کے مطابق رام کرشنا نے اپنے رابطہ میں رہنے والے ایک شخص راجیش سے چار طلبہ کو آندھراپردیش ضلع چتور کے ساکن ایک ڈاکٹر گنگادھر کے سپرد کیا تھا ۔ گنگادھر ان طلبہ کو دیگر دو طلبہ کے ساتھ شرڈی لے گیا جہاں انہیں افشاء پرچوں کے مطابق تربیت دی جارہی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT