Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / ایمسیٹ ۔ 2 جرمانہ کیساتھ فیس ادا کرنے کی سہولت

ایمسیٹ ۔ 2 جرمانہ کیساتھ فیس ادا کرنے کی سہولت

حیدرآباد 14 جون (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ کے میڈیکل کالجوں میں داخلوں کے حصول کے لئے حکومت کی جانب سے منعقد کئے جانے والے ’’ایمسیٹ ۔ 2 کے بغیر کسی جرمانے کے درخواستیں داخل کرنے کی مقررہ تاریخ کا آج اختتام عمل میں آیا۔ لیکن جاریہ ماہ 15 تا 20 جون کے دوران 500 روپئے جرمانہ کے ساتھ ایمسیٹ ۔ 2 کیلئے درخواستیں داخل کرنے کی گنجائش فراہم کی گئی ہے۔ درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ تک زائد 54 ہزار درخواستیں داخل کی گئیں اور قطعی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ علاقہ تلنگانہ سے زائداز 35 ہزار درخواستیں وصول ہوئی ہیں اور قطعی درخواستوں کی تعداد میں اضافہ ممکن ہے جبکہ ریاست آندھراپردیش سے آندھرا یونیورسٹی زون سے زائد از دس ہزار درخواستیں حصول ہوئی ہیں اور علاقہ رائلسیما شری وینکٹیشورا یونیورسٹی زون سے زائداز 7 ہزار درخواستیں وصول ہوئیں اور ان درخواستوں کی قطعی تعداد میں اضافہ ہوگا۔ تلنگانہ میں ایمسیٹ ۔ 2 کے بڑے پیمانے پر کامیاب و پرامن کیلئے مؤثر اقدامات کئے جارہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT