Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / ایمسیٹ ۔ 2016 مفت کوچنگ برائے اقلیتی طبقات

ایمسیٹ ۔ 2016 مفت کوچنگ برائے اقلیتی طبقات

حیدرآباد 16 مارچ (پریس نوٹ) پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر سی ای ڈی ایم کے بموجب محکمہ اقلیتی بہبود، حکومت تلنگانہ کی زیرسرپرستی مرکز تعلیمی ترقی برائے اقلیتی طبقات جامعہ عثمانیہ کے زیراہتمام EAMCET-2016 میں شرکت کرنے والے اقلیتی امیدوار یعنی مسلم، عیسائی، سکھ، بدھسٹ، جین اور پارسی طبقات سے تعلق رکھنے والوں کے لئے سنٹر (CEDM) کی جانب سے 29-03-16 تا 29-04-16 نظام کالج بشیر باغ حیدرآباد کے علاوہ گورنمنٹ ہائی اسکول، ظہیرآباد، گورنمنٹ بوائز جونیر کالج، قلعہ روڈ نظام آباد، گورنمنٹ ہائی اسکول بائز ڈی وی کے روڈ نلگنڈہ اور این ٹی آر گورنمنٹ ڈگری کالج فار ویمن محبوب نگر پر مفت کوچنگ دی جائے گی۔ ایسے طلباء جنھوں نے کم از کم 60% نشانات حاصل کرتے ہوئے انٹرمیڈیٹ کامیاب کیا ہے یا انٹر سال اول میں 60% نشانات حاصل کئے ہوں اور سال دوم کا امتحان لکھ چکے ہیں، داخلہ کے مستحق ہیں۔ اس کوچنگ سے استفادہ کے خواہشمند اقلیتی طلباء اپنے درخواست میمورنڈم آف مارکس سال دوم ؍ سال اول کی زیراکس کاپی سال دوم کے ہال ٹکٹ کی زیراکس کاپی online application form ، EAMCET-2016 کی زیراکس کاپی اور دو پاسپورٹ سائز فوٹوز کے ساتھ متعلقہ مراکز پر 26-03-2016 تک داخل کرسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT