Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / ایمسیٹ 2016 کا 15 مئی کو انعقاد

ایمسیٹ 2016 کا 15 مئی کو انعقاد

وسیع تر انتظامات ، نتائج 27 مئی کو جاری کئے جائیں گے
حیدرآباد ۔ 7 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : ریاست تلنگانہ کے انجینئرنگ و اگریکلچر اور میڈیسن کورسیس میں داخلوں کے لیے 15 مئی کو منعقد ہونے والے ایمسیٹ 2016 کے لیے بڑے پیمانے پر وسیع تر انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں اور 9 مئی سے ہی ایمسیٹ 2016 میں شرکت کرنے والے طلباء وطالبات اپنے اپنے ہال ٹکٹس ایمسیٹ ویب سائٹس سے ڈاؤن لوڈ کرلے سکتے ہیں جب کہ ایمسیٹ انجینئرنگ کے لیے ٹسٹ کے اوقات 10 بجے تا دوپہر ایک بجے دن اور اگریکلچر و میڈیسن کے لیے ٹسٹ کے اوقات 2-30 بجے دن تا 5-30 بجے شام تک منعقد ہوں گے ۔ آج یہاں جواہر لعل نہرو ٹکنالوجیکل یونیورسٹی آڈیٹوریم واقع کوکٹ پلی حیدرآباد کے آڈیٹوریم میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر ین وی رمنا راؤ کنوینر ایمسیٹ 2016 نے اس بات کا انکشاف کیا اور بتایا کہ اس سال ایمسیٹ 2016 کے لیے جملہ 2,46,522 طلباء وطالبات نے اپنی درخواستیں پیش کیں ۔ جن کے منجملہ انجینئرنگ کے لیے 1,44,510 لاکھ درخواستیں وصول ہوئیں جب کہ اگریکلچر و میڈیسن کے لیے 1,02,012 درخواستیں وصول ہوئیں ۔ ڈاکٹر این رمنا راؤ نے کہا کہ ایمسیٹ 2016 سے متعلق شہر حیدرآباد کو 8 زونس میں تقسیم کر کے امتحانی مراکز قائم کئے گئے اسی طرح انجینئرنگ ٹسٹس کے لیے 276 اور اگریکلچر و میڈیکل کے لیے 190 امتحانی ٹسٹ سنٹرس بنائے گئے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ حیدرآباد و ورنگل میں دو آن لائن ٹسٹس مراکز بھی قائم کئے گئے انہوں نے کہا کہ ایمسیٹ کے دن ہی ’ کی ‘ جاری کی جائے گی اور ایمسیٹ کے نتائج 27 مئی کو جاری کرنے کے اقدامات کئے جائیں گے اور 20 جون کے اندر پہلے مرحلہ اور دوسرے مرحلہ کی کونسلنگ مکمل کرلی جائے گی ۔

TOPPOPULARRECENT