Wednesday , July 26 2017
Home / شہر کی خبریں / ایمسیٹ 2017کا 12مئی کو انعقاد

ایمسیٹ 2017کا 12مئی کو انعقاد

حیدرآباد ۔ 20فبروری( سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ کے انجنیئرنگ اور اگریکلچر یونیورسٹی میں داخلوں کیلئے ایمسیٹ 2017ء کا 12مئی کو انعقاد عمل میں لایا جائے گا ۔ جواہرلعل نہرو ٹکنالوجیکل یونیورسٹی عہدیداروں نے آج یہ بات بتائی اور ایمسیٹ 2017ء کا شیڈول جاری کرتے ہوئے کہا کہ 27فبروری کو ایمسیٹ 2017ء کیلئے باقاعدہ طور پر اعلامیہ جاری کیا جائے گا اور 3مارچ تا 3اپریل درخواستیں قبول کی جائیں گی ‘ جرمانہ کی ادائیگی کے ساتھ درخواستیں 8مئی تک قبول کی جائیں گی ۔ ان عہدیداروں کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ 12مئی کو ایمسیٹ 2017ء کا انعقاد اور 13مئی کو ایمسیٹ 2017 کی ابتدائی ’’Key‘‘ جاری کی جائے گی جبکہ ایمسیٹ 2017 انجنیئرنگ کورس کیلئے امتحانی اوقات 12مئی کو صبح 10 بجے تا 1بجے دوپہر ہوں گے اور دوپہر 2:30 بجے تا 5:30 بجے شام اگریکلچرل کورسیس کا امتحان مقرر ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT