Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / ایمسیٹ 2017 کیلئے ادخال درخواستوں کا آغاز

ایمسیٹ 2017 کیلئے ادخال درخواستوں کا آغاز

ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے لیے نیٹ علحدہ ٹسٹ ہوگا
حیدرآباد ۔ 15 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : ریاست تلنگانہ میں ایمسیٹ 2017 کے لیے درخواستوں کی وصولی کا عمل آج سے شروع ہوچکا ہے ۔ جیسا کہ گذشتہ دو دن ایمسیٹ عہدیداروں کی جانب سے ایمسیٹ 2017  کے لیے نئے شیڈول کا اعلان کیا جاچکا ہے ۔ جب کہ ایمسیٹ درخواست داخل کرنے کے لیے ایس سی ، ایس ٹی طلباء کے لیے 250 روپئے اور دیگر تمام کے لیے 500 روپئے فیس مقرر کی گئی اور درخواستیں صرف آن لائن ہی داخل کرنا ہوگا ۔ بتایا جاتا ہے کہ کسی جرمانے کے بغیر آن لائن درخواستیں 15 اپریل تک داخل کی جاسکتی ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے ویب سائٹ eamcet.tsche.ac.in کا مشاہدہ کیا جاسکتا ہے ۔ اسی دوران تلنگانہ کونسل برائے اعلیٰ تعلیم کے ذرائع کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ اس مرتبہ ایمسیٹ 2017 کے لیے درخواستوں کی تعداد میں کافی حد تک کمی واقع ہوسکتی ہے کیوں کہ ایمسیٹ سے ایم بی بی ایس ، بی ڈی ایس کے ساتھ ساتھ اس مرتبہ آیوش کورسیس کو علحدہ کردیا گیا ہے ۔ ( ایمسیٹ سے نکال دیا گیا ) ان کورسیس کو نیٹ ( قومی اہلیتی ٹسٹ ) کے ذریعہ ہی پر کیا جائے گا ۔ سمجھا جاتا ہے کہ ایسے طلباء جو بالکلیہ طور پر میڈیسن کورسیس میں ہی داخلہ لینے کے خواہش مند ہوں وہ تمام طلباء ایمسیٹ کے لیے اپنی درخواستیں داخل نہیں کریں گے ۔ اسی ذرائع کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ عوامی اہلیتی ٹسٹ ’ نیٹ ‘ کا 7 مئی کو انعقاد عمل میں آئے گا ۔ جب کہ تلنگانہ ایمسیٹ 2017 کا 12 مئی کو منعقد ہوگا ۔۔

TOPPOPULARRECENT