Thursday , August 17 2017
Home / Top Stories / ایمس میں ڈینگو سے مزید 9 اموات

ایمس میں ڈینگو سے مزید 9 اموات

نئی دہلی 15 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) دارالحکومت دہلی میں ڈینگو سے ہونے والی اموات میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ اب تک 18 افراد فوت ہوئے ہیں۔ ایمس نے مزید 9ڈینگو مریضوں کے فوت ہونے کی توثیق کی ہے۔ اس موسم میں پھیلنے والی اس بیماری سے 1,150 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ ایمس کے اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ ڈینگو سے مزید 5 افراد کی موت یکم تا 13 ستمبر کے درمیان ہوئی۔ پیر کے دن ایمس ادارہ نے کہا تھا کہ اس نے ان پانچ مشتبہ کیسوں کی تفصیلات کا جائزہ لیا ہے۔ منگل تک ڈینگو کے باعث کم از کم 9 اموات ہوئی تھیں۔ اس سال دارالحکومت دہلی میں مرنے والوں کی جانچ کی گئی کہ ڈینگو سے متاثرہ ہونے کا پتہ چلا ہے۔ اگرچیکہ ساؤتھ دہلی میونسپل کارپوریشن نے موسم کی وجہ سے پھیلنے والی بیماریوں کی نشاندہی کی ہے۔ یہاں تمام بلدی اداروں کے اشتراک سے ڈینگو پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیس میں روزانہ ڈینگو سے متاثرہ کئی مریض شریک ہورہے ہیں۔ تاہم ڈینگو کے کیس چکن گنیا سے کم ہیں۔ ان میں سے 1440 کے خون کے معائنوں میں پازیٹیو ٹسٹ پایا گیا۔ 13 ستمبر تک یہ توثیق ہوئی کہ ان مریضوں کے خون کا ٹسٹ پازیٹیو ہے۔ دہلی میں کم از کم 1,158 ڈینگو کیس کا پتہ چلا ہے۔

ممبئی میں ڈینگو سے متاثرہ خاتون فوت
شہر کے مختلف دواخانوں میں 1500 مریضوں کا علاج
ممبئی ۔ 15 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) شہر ممبئی میں ڈینگو سے متاثرہ ایک خاتون جانبر نہ ہوسکی جبکہ جاریہ موسم برسات کے دوران 122 کیسیس (متاثرین) درج کئے گئے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا جاریہ ماہ، ڈینگو کے شہر میں 1500 افراد کو شہر کے مختلف دواخانوں میں شریک کروایا گیا۔ انہوں نے بتایا ایک غیرمقامی خاتون علاقہ وکھرول میں قیام پذیر تھی اور ڈینگو سے متاثر ہونے کے بعد 8 ستمبر کو سرکاری ہاسپٹل میں فوت ہوگئی۔ علاوہ ازیں سب اربن بورویلی کے ایک شہری بھی 13 ستمبر کو خانگی ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا اور یہ جانچ کی جارہی ہی کہ آیا وہ ڈینگو سے متاثر تھا۔ انہوں نے کہا کہ برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن مہلک مرض ڈینگو کی روک تھام کیلئے ممکنہ اقدامات کررہا ہے۔ بلدیہ کے ایگزیکیٹیو ہیلت آفیسر ڈاکٹر پدماجا کیسکر نے عوام سے کہا کہ مچھروں کی افزائش کے مقامات کی نشاندہی کرتے ہوئے تباہ کردیں۔ دریں اثناء سب اربن جوگیشوری پولیس اسٹیشن کے 4 تا 6 ملازمین ڈینگو سے متاثر ہوجانے کی اطلاعات ہیں۔

TOPPOPULARRECENT