Sunday , October 22 2017
Home / دنیا / ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سوچی سے سیاسی قیدیوں کو رہا کرنے کی اپیل

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سوچی سے سیاسی قیدیوں کو رہا کرنے کی اپیل

ینگون ۔ 24 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے آنگ سان سوچی اور ان کی پارٹی کے ذریعہ تشکیل شدہ نئی حکومت سے اپیل کی ہیکہ آئندہ ہفتہ نئی حکومت کے اقتدار حاصل کرنے کے بعد تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کردیا جائے۔ اب جبکہ کئی دہوں کی فوجی جنٹا حکومت نے انتخابات کے بعد جمہوری طرز پر حکومت کی باگ ڈور آنگ سان سوچی کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیاہے تو ایسی صورت میں جنٹا حکومت کے دورمیں جن لوگوں کو سیاسی قیدی بنایا گیا تھا، اس حکومت کے ناخوشگوار فیصلوں کو بھی مسترد کردیا جائے تو بہتر ہوگا جن میں قید و بند کی صعوبتیں جھیلنے والے سیاسی قیدیوں کی رہائی بھی شامل ہے۔
تین ہندوستانی مچھیرے گرفتار
کولمبو ۔ 24 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکائی کوسٹ گارڈس نے کم و بیش تین ہندوستانی مچھیروں کو مبینہ طور پر بین لاقوامی آبی حدود میں داخل ہونے پر گرفتار کرلیا۔ ان پر الزام ہیکہ انہوں نے سری لنکائی آبی حدود میں ماہی گیری کی۔ اس طرح جاریہ ماہ گرفتاری کا یہ پانچواں واقعہ ہے۔ دریں اثناء سری لنکائی بحریہ نے بتایا کہ ہندستانی مچھیروں کو جافنا کے شمال مغربی علاقہ سے گرفتار کرکے کنکینتورائی لایا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT