Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / ایمپلائمنٹ کارڈز کی تجدید کا موقع

ایمپلائمنٹ کارڈز کی تجدید کا موقع

حیدرآباد 22 ڈسمبر (سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ نے بے روزگار تعلیم یافتہ نوجوانوں کے فائدے کیلئے جن بے روزگار نوجوانوں کے ایمپلائمنٹ کارڈز کی تجدید نہیں کروائی گئی، ان کیلئے دوبارہ تجدید کروانے کا موقع فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سکریٹری ریاستی محکمہ محنت و روزگار مسٹر ہرپریت سنگھ نے یہ بات بتائی اور کہاکہ اس سلسلہ میں احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں۔ 31 ڈسمبر 2002 ء تا یکم جنوری 2013 ء کے دوران تجدید کی مدت ختم ہوجانے والے ایمپلائمنٹ کارڈز کی 31 ڈسمبر 2016 ء سے قبل اِن ایمپلائمنٹ کارڈز کی تجدید کروائی جاسکتی ہے۔ اِن ایمپلائمنٹ کارڈز کی تجدید کے لئے فراہم کردہ مدت سے عوام کو واقف کروانے کے لئے ایمپلائمنٹ اینڈ ٹریننگ شعبہ جات سے بڑے پیمانے پر تشہیر کرنے کی سخت ہدایات دی گئی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT