Sunday , October 22 2017
Home / شہر کی خبریں / ایمپلائیز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن میں تقررات

ایمپلائیز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن میں تقررات

حیدرآباد ۔ 21 ۔ دسمبر : ( راست ) : سید ناظم الدین ریٹائرڈ لکچرر و صدر امان ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر اسوسی ایشن راہول کالونی ٹولی چوکی کے بموجب ریجنل ڈائرکٹر کی جانب سے ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن حیدرآباد میں اسٹینو گرافر ، اپر ڈیویژن کلرک (UDC) ، اور ملٹی ٹاسکنگ اسٹاف (MTS) کی 188 جائیدادیں تقرر طلب ہیں ۔ یہ جائیدادیں تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے امیدواروں کے لیے مختص ہیں ۔ ان میں اسٹینو گرافر کی 5 جائیدادیں یو ڈی سی کے لیے 103 اور ایم ٹی ایس کی 80 جائیدادیں ہیں ۔ ان کے لیے تعلیمی قابلیت 12 کلاس پاس کے علاوہ اسپیڈ 80 حروف / منٹ اور کمپیوٹر کی نالج / ڈگری پاس کے علاوہ کمپیوٹر میں آفس سوٹ اور ڈاٹا بیس / میٹرک پاس یا اس کے مماثل تعلیمی قابلیت ہونی چاہئے ۔ ایسے امیدوار جن کی عمر 6 جنوری 2016 کو 18 اور 27 ، 25 سال کے درمیان ہو درخواست دینے کے اہل ہوں گے ۔ درخواست فارم کی فیس جنرل / او بی سی کے لیے 300 روپئے جب کہ ایس سی / ایس ٹی / پی ڈبلیو ڈی / خواتین / ایکس سرویس مین کے لیے کوئی فیس نہیں ہے ۔ درخواست کو آن لائن کے ذریعہ داخل کرنے کی آخری تاریخ 6 جنوری 2016 ہے ۔ تفصیلات ویب سائٹ esic.nic.in پر دستیاب ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT